سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں اور اس کی حمایت اور ترقی کے ذرائع کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت اور ان کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ نے قطر کے امیر اور ان کے مرافقین کا مملکت میں استقبال کیا ہے اور ان سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے سلامتی پیش کی ہے جبکہ شیخ تمیم نے مملکت کا دورہ کرنے اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کے سلسلہ میں خادم حرمین شریفین کے لئے اپنی خوشی اور سعادت کا اظہار کیا ہے اور ولی عہد شہزادہ اور امیر قطر نے عید الفطر کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکبادی دی ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ وہ ہر ایک سے نیکیاں قبول کرے اور ملت اسلامیہ کے لئے یہ موقع عزت اور طاقت کا باعث بنے اور زیادہ ترقی اور خوشحالی لے کر آئے۔(۔۔۔)
منگل 29 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 11 مئی 2021ء شماره نمبر [15505]