سعودی ولی عہد شہزادہ اور قطر کے امیر کے مابین ہوئی بات چیت

سعودی ولی عہد شہزادہ کو گزشتہ روز جدہ ہوائی اڈہ پر قطر کے امیر کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ کو گزشتہ روز جدہ ہوائی اڈہ پر قطر کے امیر کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی نے کل شام جدہ کے السلام محل میں واقع دیوان ملکی میں ایک ورکنگ میٹنگ منعقد کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں اور اس کی حمایت اور ترقی کے ذرائع کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت اور ان کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ نے قطر کے امیر اور ان کے مرافقین کا مملکت میں استقبال کیا ہے اور ان سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے سلامتی پیش کی ہے جبکہ شیخ تمیم نے مملکت کا دورہ کرنے اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے کے سلسلہ میں خادم حرمین شریفین کے لئے اپنی خوشی اور سعادت کا اظہار کیا ہے اور ولی عہد شہزادہ اور امیر قطر نے عید الفطر کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکبادی دی ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ وہ ہر ایک سے نیکیاں قبول کرے اور ملت اسلامیہ کے لئے یہ موقع عزت اور طاقت کا باعث بنے اور زیادہ ترقی اور خوشحالی لے کر آئے۔(۔۔۔)

منگل 29 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 11 مئی 2021ء شماره نمبر [15505]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]