ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے کا کیا آغاز

ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے کا کیا آغاز

منگل, 11 May, 2021 - 13:00
ترکی کی اناضول نیوز ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو دوطرفہ تعلقات کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے دو روزہ دورے پر کل سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ترک وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں خطے کے لئے اہم امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے مقصد سے سعودی عرب پہنچا ہوں اور ترکی کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاويش اوغلو اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے اور وہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے لئے تشویش کا باعث بننے والے امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کریں گے۔


وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ دونوں وزراء کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور علاقائی مسائل کے سلسلہ میں بھی گفت وشنید ہوگی۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو کچھ روز قبل ترک صدر رجب طیب اردوگان کا فون آیا تھا اور فون کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے اور اردوگان نے عید الفطر کی آمد پر خادم حرمین شریفین کو مبارکباد بھی پیش کی ہے اور شاہ سلمان نے مبارکباد پیش کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے اور ترکی کے ایوان صدر کے مواصلات کے شعبے نے بات چیت کے بعد اعلان کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے مابین مواصلاتی چینلز کو کھلا رکھنے کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے۔(۔۔۔)


منگل 29 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 11 مئی 2021ء شماره نمبر [15505]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا