اسرائیل نے غزہ میں بغیر کسی زمنی پابندی کے ساتھ کیا کشیدگی میں اضافہ


کل غزہ میں اسرائیلی حملہ کے بعد اٹھتے ہوئے دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
کل غزہ میں اسرائیلی حملہ کے بعد اٹھتے ہوئے دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

اسرائیل نے غزہ میں بغیر کسی زمنی پابندی کے ساتھ کیا کشیدگی میں اضافہ


کل غزہ میں اسرائیلی حملہ کے بعد اٹھتے ہوئے دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
کل غزہ میں اسرائیلی حملہ کے بعد اٹھتے ہوئے دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
گزشتہ روز غزہ پٹی میں ایک زبردست کشیدگی اور پرتشدد محاذ آرائی دیکھنے میں آئی ہے اور غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں اور اسرائیلی شہروں پر فلسطینی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یاد رہے کہ غزہ کی طرف سے تل ابیب کی طرف درجنوں راکٹ فائر کرنا بھی شامل ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے غزہ پر حملوں کی رفتار میں اضافہ کئے جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ فوج کے ترجمان ایوچائی ادرای نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ چیف آف اسٹاف نے بغیر کسی زمنی پابندی کے جنگ کو بڑھانے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کی حکومت نے مصر اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے جنگ بند کرنے اور سکون کے ماحول کی طرف واپس آنے کی تجاویز کو مسترد کردی ہے اور اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پٹی سے ہونے والے اس شدید میزائل حملوں کا جواب دینے کے مرحلے میں ہیں جس کی وجہ سے کل شام تک درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔

وہائٹ ​​ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے بحران کو پرسکون کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 30 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 12 مئی 2021ء شماره نمبر [15506]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]