گزشتہ روز ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے مقصد سے ویانا مذاکرات سے مایوسی کن یورپی اشارے سامنے آئے ہں اور مذاکرات میں حصہ لینے والے یورپی ذرائع نے چوتھے دور کے پانچویں دن الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ 21 مئی تک کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات نصف فیصد رہ گئے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ امریکیوں اور ایرانیوں کے درمیان بہت سی چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کو حل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔
کل فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کچھ ابتدائی پیشرفت ہوئی ہے لیکن ابھی بھی کچھ اہم نکات پر بڑے اختلاف رائے موجود ہیں۔(۔۔۔)
بدھ 30 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 12 مئی 2021ء شماره نمبر [15506]