اس وبا کے وسیع ہونے سے "ٹوکیو اولمپکس" کو دوبارہ خطرہ لاحق ہے

زیادہ کیسوں کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں تیزی ہے (ای پی اے)
زیادہ کیسوں کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں تیزی ہے (ای پی اے)
TT

اس وبا کے وسیع ہونے سے "ٹوکیو اولمپکس" کو دوبارہ خطرہ لاحق ہے

زیادہ کیسوں کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں تیزی ہے (ای پی اے)
زیادہ کیسوں کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں تیزی ہے (ای پی اے)
جاپان میں محفوظ کھیلوں کے قیام کے سلسلہ میں منتظمین کے اصرار کے باوجود "کورونا" کے پھیلاؤ کی چوتھی لہر کی وجہ سے اولمپک گیمز کو دوبارہ منظم کرنے کے بارے میں خطرہ لاحق ہے۔

جاپانی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے کل آگاہ کیا ہے کہ "کورونا" وبا کی مسلسل پھیلاؤ کی روشنی میں 23 جولائی کو شروع ہونے والی اولمپیاڈ کی "محفوظ تنظیم" ناممکن ہوگی اور یونین نے حکومت کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ایسے وقت میں ٹوکیو اولمپکس کے تنظیم کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جب دنیا کے مختلف حصوں میں لوگ (کورونا) وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جاپان وائرس کی چوتھی لہر کا مقابلہ کررہا ہے جس کی رجہ سے حکومت کو دارالحکومت اور متعدد علاقوں میں صحت کی ہنگامی حالت اختیار کرنے کے سلسلہ میں مجبور ہونا پڑا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 02 شوال المعظم 1442 ہجرى – 14 مئی 2021ء شماره نمبر [15508]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]