غزہ میں چھڑی جنگ کی وجہ سے سابقہ المیہ کی داستان دوبارہ کھل چکی ہے

مغربی کنارے کے نابلس میں ایک چوکی کے قریب قابض فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مغربی کنارے کے نابلس میں ایک چوکی کے قریب قابض فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں باہمی میزائل جنگ اور فضائی حملوں کے تسلسل کے ساتھ ایک نئی کشیدگی کا دن دیکھنے کو ملا ہے اور اس کے علاوہ غزہ پٹی کی سرحدوں کے پاس اسرائیل کی طرف سے زمینی ہجوم کا منظر بھی دیکھا گیا ہے جبکہ مغربی کنارے میں 27 مقامات پر اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ سب سے بڑے تصادم کا مشاہدہ کیا گیا ہے جو سنہ 2000 میں دوسرے انتفاضہ کے بعد سب سے زیادہ پُرتشدد رہا ہے۔

عرب سفارتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیلی قبضہ کرنے والے حکام کی طرف سے کی جانے والی تیزرفتار کارروائیوں کو روکنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اسی کے ساتھ بین الاقوامی قانونی فیصلوں اور عرب امن اقدام کے مطابق فلسطین کے مسئلے کا جامع حل تلاش کرنے کے لئے آگے بڑھنے پر بھی زور دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج ہی کے دن سنہ 1948 میں پیش آنے والی تباہی کے اوراق کو دوبارہ کھول دیا ہے اور 1948 کے علاقوں اور 1967 میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کی آب وہوا پر روشنی بھی ڈالی ہے اور ان ذرا‏ئع نے کل شام کی طرف سے میزائلوں کی خبروں کے درمیان اسرائیل اور لبنان اور اردن کی سرحدوں پر کشیدگی بڑھنے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے متعدد افراد کے ساتھ رابطہ کیا ہے جن میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی بجھی ہیں ہاں انہوں نے مملکت کی طرف سے اسرائیلی قبضہ کرنے والے حکام کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی طریقوں کی مذمت کی تصدیق کی ہے اور بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو تمام بین الاقوامی اصولوں اور عرف کے خلاف ہے اور فلسطینی مسئلے کا ایک ایسا منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنے کے لئے بامقصد کوششوں کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کی بنیاد پر فلسطینی عوام کو 1967 کی سرحدوں پر اپنی آزاد فلسطینی ریاست قائم کرنے کا حق حاصل ہو اور بین الاقوامی قانونی فیصلوں اور عرب امن اقدام کے مطابق اس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔(۔۔۔)

ہفتہ 03 شوال المعظم 1442 ہجرى – 15 مئی 2021ء شماره نمبر [15509]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]