سعودی عرب میں کل سے مکمل طور پر معمول کی زندگی دوبارہ شروع ہو جائے گی

سعودی ہوائی اڈوں میں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے (ایس پی اے)
سعودی ہوائی اڈوں میں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے (ایس پی اے)
TT

سعودی فضائی، زمینی اور سمندری بندرگاہیں ویکسین لینے والے مسافرین کا استقبال کرنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں اور یہ کام کل (پیر) ایک بجے سے شروع ہوگا جبکہ سرکاری حکام نے اس وباء نئے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کو روکنے کے لئے روانگی کو معطل کرنے کا فیصلہ 14 ماہ پہلے کیا تھا۔

گزشتہ جون سے بندش کو ختم کرنے اور تجارتی وسیاحتی نقل وحرکت کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد سعودیوں کے لئے سفر کی معطلی ختم کرنے کا اقدام معمول کی زندگی میں واپس آنے کے سلسلہ میں آخری مرحلہ قرار پایا ہے اور کمرشل ایئر لائنز نے سعودی عرب میں ویکسین وصول کنندگان کی تعداد میں اضافے کی روشنی میں فضائی ریزرویشنز کی وسیع پیمانے پر مانگ کے ساتھ اپنی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 04 شوال المعظم 1442 ہجرى – 16 مئی 2021ء شماره نمبر [15510]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]