ایرانی صدارتی نامزدگیوں میں غربت اور جوہری فائلیں شامل ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2977151/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B5%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%D9%86%D8%A7%D9%85%D8%B2%D8%AF%DA%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%BA%D8%B1%D8%A8%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D9%84%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D8%A7%D9%85%D9%84-%DB%81%DB%8C%DA%BA
ایرانی صدارتی نامزدگیوں میں غربت اور جوہری فائلیں شامل ہیں
گزشتہ روز صدارتی انتخابی مرکز میں چیف جج ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی، تہران کے میئر محسن ہاشمی رفسنجانی اور ایرانی رہنما کے مشیر سعید جلیلی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی / ای پی اے)
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
ایرانی صدارتی نامزدگیوں میں غربت اور جوہری فائلیں شامل ہیں
گزشتہ روز صدارتی انتخابی مرکز میں چیف جج ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی، تہران کے میئر محسن ہاشمی رفسنجانی اور ایرانی رہنما کے مشیر سعید جلیلی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی / ای پی اے)
اگل ماہ ہونے والے انتخابات کے اشارے کے ساتھ ہی گزشتہ روز ایرانی صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن کے آخری دن غربت اور جوہری معاہدے کی فائل غالب رہی ہے اور اسی معاملہ کی وجہ سے آخری گھنٹوں میں ان اہم ترین عہدیداروں کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں جن کی امیدواریت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
موجودہ صدر کے نائب اسحاق جہانگیری نے صدارت کے لئے انتخاب لڑنے کے لئے درخواست جمع کروانے کے بعد کہا ہے کہ اگلے صدر کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن میں نے عافیت کا مطالبہ نہیں کیا ہے اور وہ اس وقت متاثر نظر آئے ہیں جب انہوں نے غربت اور زندگی کی تنگی سے دوچار ایرانیوں کی تکلیف کا اشارہ کیا اور پابندیاں اٹھائے جانے کے سلسلہ میں رکاوٹ سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ ملک میں غربت اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری ملک کو دوچار مسائل میں سے ایک ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]