خرطوم نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں جمہوری منتقلی کی حمایت کرنے کے مقصد سے اسے پیرس کی میزبانی میں منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر اور اس وسیع علاقائی اور بین الاقوامی شرکت کی روشنی میں جس میں امریکہ کی نمائندگی کی سطح کم ہے اپنے 70 فیصد غیر ملکی قرضوں کی معافی کی امید ہے۔
عبوری خودمختاری کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان اور وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کانفرنس میں شرکت کے لئے کل فرانس پہنچے ہیں اور ان کے ہمراہ ایک بہت بڑا وفد بھی آیا ہے جس میں وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر کان کنی، وزیر سرمایہ کاری، وزیر صنعت، وزیر تجارت، سنٹرل بینک کے گورنر اور بزنس مینوں کی یونین اور بہت سے تاجر اور ثقافتی شخصیات ہیں۔(۔۔۔)
پیر 05 شوال المعظم 1442 ہجرى – 17 مئی 2021ء شماره نمبر [15511]