سوڈان میں جمہوری تبدیلی کے لئے چند قسم کی حمایتیں حاصل

کل پیرس میں کانفرنس کے دوران برہان اور حمدوک کے درمیان میں میکرون کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
کل پیرس میں کانفرنس کے دوران برہان اور حمدوک کے درمیان میں میکرون کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام کے بعد سوڈان کو کل (پیر) کے دن ایک بہت بڑا امدادی پیکیج حاصل ہوا ہے جس کا مقصد قرضوں کے بوجھ کو کم کرنا اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

عبوری مرحلے سے نمٹنے میں مدد کے لئے تشکیل دی گئی اس سربراہی اجلاس میں سوڈان کو ایک سے زیادہ سطح پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن میں سب سے کم درجہ کی سیاسی حمایت ہے جس کی فراہمی کا اظہار تمام شرکت کرنے والی فریق نے کیا ہے۔

عملی لحاظ سے دونوں کانفرنسوں کے فیصلوں اور وعدوں سے سوڈانی حکام کو بین الاقوامی اداروں سے دو ارب ڈالر کی گرانٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔(۔۔۔)

منگل 06 شوال المعظم 1442 ہجرى – 18 مئی 2021ء شماره نمبر [15512]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]