کورونا وائرس سے عالمی سطح پر 3.4 ملین افراد کی موت ہوئی ہے

جکارتہ میں کورونا سے وفات پانے والوں کے لئے ایک قبرستان کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

چین میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر کے ذریعہ دسمبر 2019 کے آخر میں اس بیماری کے پھیلنے کی اطلاع کے بعد سے دنیا میں کورونا وائرس سے وفات پانے والے افراد کی تعداد 3.4 ملین کے قریب ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 163 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کم از کم 3،391،849 افراد کی موت کا سبب بنی ہے اور اس وبا کے پھیلنے کے بعد سے سرکاری طور پر 163،507،240 سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرین کی اکثریت ٹھیک ہوگئی ہے حالانکہ بعض لوگوں میں کچھ ہفتوں یا مہینوں کے بعد بھی اس وا‏ئرس کے علامات موجود ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 07 شوال المعظم 1442 ہجرى – 19 مئی 2021ء شماره نمبر [15513]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]