سعودی ڈائریکٹر عبد الخالق الغانم کی وفات

ڈائریکٹر عبد الخالق الغانم ان کی وفات سے کچھ دن پہلے دیکھا جا سکتا ہے
ڈائریکٹر عبد الخالق الغانم ان کی وفات سے کچھ دن پہلے دیکھا جا سکتا ہے
TT

سعودی ڈائریکٹر عبد الخالق الغانم کی وفات

ڈائریکٹر عبد الخالق الغانم ان کی وفات سے کچھ دن پہلے دیکھا جا سکتا ہے
ڈائریکٹر عبد الخالق الغانم ان کی وفات سے کچھ دن پہلے دیکھا جا سکتا ہے
کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ روز سعودی عرب کے فلمی ڈائریکٹر عبد الخالق الغانم کا 63 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

الغانم کا شمار سعودی عرب کے ممتاز ڈائریکٹروں میں سے ہے جنھوں نے سعودی ڈرامے میں ایک تخلیقی نقوش چھوڑا ہے اور خاص طور پر ان حصوں میں جو انہوں نے رمضان سیریز "طاش ما طاش" سے پیش کی ہے۔

الغانم نے بغداد میں فائن آرٹس کے انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کیا ہے  اور 1992 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا جہاں انہوں نے متعدد کام انجام دیئے ہیں جن میں سیریز "طاش ما طاش" نمایاں ہے جسے انہوں نے 1995 میں شروع کیا تھا اور 15ویں حصے تک ان کے ساتھ جاری رہے اور ان کی دیگر کاموں کی فہرست میں سیریز "ایک شکار کا سفر"، "انتظار"، "الخراش"، "پیسوں کا جنون"، "ہمارای گلی اچھی ہے"، "سکتم بکتم"، "طالع نازیل" اور "دوسرا کون ہے" وغیرہ شامل ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 07 شوال المعظم 1442 ہجرى – 19 مئی 2021ء شماره نمبر [15513]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]