سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز پیرس افریقی سربراہی کانفرنس کے سامنے ویڈیو کے ذریعہ پیش کی جانے والی اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ مملکت میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ میں توانائی، کان کنی، کمیونیکیشن، کھانے پینے سے متعلق کئی شعبوں کے لئے متعدد منصوبے اور سرگرمیاں ہیں جن کی قیمت مجموعی طور پر 15 ارب سعودی ریال ہے جو تقریبا 4 بلین ڈالر ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ سعودی فنڈ برائے ترقی نے فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ساتھ شراکت میں ساحل ممالک کی ترقی کے لئے 200 ملین یورو یا تقریبا ایک بلین سعودی ریال کے ساتھ ایک اقدام کا اعلان کیا ہے، اور رواں سال کے دوران مملکت سعودی عرب کے پاس کچھ منصوبے، قرض اور گرانٹ ہیں جنہیں سعودی فنڈ برائے ترقی افریقہ میں ترقی کرنے والے ممالک کے لئے جاری کرے گا اور ان کی قیمت 3 ارب سعودی ریال سے زیادہ ہے جو قریب ایک ارب ڈالر ہے۔(۔۔۔)
بدھ 07 شوال المعظم 1442 ہجرى – 19 مئی 2021ء شماره نمبر [15513]