لبنانی وزیر خارجہ کی طرف سے خلیجی ممالک کی ہونے والی توہین کی مذمت کی گئی ہے

لبنانی وزیر خارجہ کی طرف سے خلیجی ممالک کی ہونے والی توہین کی مذمت کی گئی ہے
TT

لبنانی وزیر خارجہ کی طرف سے خلیجی ممالک کی ہونے والی توہین کی مذمت کی گئی ہے

لبنانی وزیر خارجہ کی طرف سے خلیجی ممالک کی ہونے والی توہین کی مذمت کی گئی ہے
گزشتہ روز لبنان کے وزیر خارجہ چاربل وہبہ کے ذریعہ مملکت سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے خلاف دیئے گئے جارحانہ بیانات کی مذمت وسیع پیمانہ پر ہوئی ہے اور ناقابل قبول رجحانات بھی سامنے آئے ہیں اور ریاض، ابو ظہبی، کویت، منامہ اور تعاون کونسل کے جنرل سکریٹریٹ نے بھی ان بیانات کی بھی مذمت کی ہے اور اسی طرح کچھ لبنانی جماعتوں نے بھی کیا ہے اور ان میں سے کچھ نے وہبہ کی برخاستگی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے لبنان کے سفیر کو طلب کرکے وہبہ کے جارحانہ بیانات کے خلاف ایک احتجاجی نوٹ پیش کیا ہے اور وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیتا ہے جس میں وہبہ نے سعودی عرب اور اس کی عوام کے خلاف حملہ کیا ہے اور اسی طرح متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کی وزارت خارجہ نے بھی لبنان کے سفیروں کو اپنے یہاں طلب کرکے انہیں احتجاجی نوٹ پیش کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 07 شوال المعظم 1442 ہجرى – 19 مئی 2021ء شماره نمبر [15513]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]