"حزب اللہ" کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی مطالبات

"حزب اللہ" کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی مطالبات
TT

"حزب اللہ" کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی مطالبات

"حزب اللہ" کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی مطالبات
امریکی نمائندوں کے ایک گروپ نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان میں جاری بحران کے سلسلے میں فوری اقدامات کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکیں اور ملک میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا استحصال کرنے کے سلسلہ میں حزب اللہ سے آگاہ بھی کیا ہے۔

پچیس اراکین پارلیمنٹ نے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکین کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے معاشی اور سیاسی بحران کے سلسلہ میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا اور اس سے پورے خطے کو حقیقی اور واضح خطرات لاحق ہوں گے۔
 
قانون سازوں نے جن میں سرفہرست ڈیموکریٹک ہاؤس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس ہیں ان سب نے بلنکن سے اس لبنانی عوام کی مدد کے لئے اور لبنان کے معاشی تباہی کو روکنے کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فوری اور نمایاں طور پر کام کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ اس سے مشرق وسطی کی سلامتی اور استحکام اور امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔(۔۔۔)

جمعرات 08 شوال المعظم 1442 ہجرى – 20 مئی 2021ء شماره نمبر [15514]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]