پیرس میں ایک شام سوڈانی امسیہ کے نام

پیرس میں ایک شام سوڈانی امسیہ کے نام
TT

پیرس میں ایک شام سوڈانی امسیہ کے نام

پیرس میں ایک شام سوڈانی امسیہ کے نام
پرسو رات پیرس میں سوڈانی سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مرد وخواتین کارکنان نے حیرت انگیزی کے ساتھ اس معاشرتی تبدیلی کے بارے میں گفتگو کیا ہے جو سوڈان میں دو سال قبل بشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے دیکھنے میں آرہی ہے اور فرانسیسی وزارت خارجہ کے تعاون سے ایک امسیہ منعقد کیا گیا تھا اور یہ سوڈان میں عبوری عمل کی حمایت کرنے کے لئے پیرس میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوا ہے۔

"انقلاب کے بعد کیا؟" کے عنوان سے اس سمپوزیم کا آغاز عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے صدر جیک لینگ نے کیا جنہوں نے سوڈانی سفارت کاروں اور عہدیداروں کا استقبال کیا تھا اور انہوں نے دنیا کی طرف سوڈان کی واپسی کے سلسلہ میں صدر ایمانوئل میکرون کی خوشی کی طرف اشارہ کیا اور عوامی انقلاب کے سلسلہ میں ایک پروگرام بھی پیش کیا۔(۔۔۔)

جمعرات 08 شوال المعظم 1442 ہجرى – 20 مئی 2021ء شماره نمبر [15514]



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]