اسرائیل نے مصر کے ساتھ افہام وتفہیم کے بعد فائر بندی کی منظوری دے دی ہے

گزشتہ روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا معائنہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا معائنہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

کل شام اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کانسل مصر کے ساتھ افہام وتفہیم کے بعد غزہ کے ساتھ جنگ ​​بندی پر راضی ہوگئی ہے جبکہ مصر نے اعلان کیا ہے کہ یہ فائر بندی جمعہ کی صبح دو بجے شروع ہوگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے غزہ میں یکطرفہ فائر بندی کی تجویز کونسل کی میٹنگ کے دوران پیش کی ہے اور اسرائیلی عہدیداروں نے "والا" نیوز سائٹ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی کے سلسلہ میں جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں اگلے 24 گھنٹوں کے اندر کسی پیش رفت کی توقع ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 09 شوال المعظم 1442 ہجرى – 21 مئی 2021ء شماره نمبر [15515]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]