روس نے شامی مخالفین کو ایرانی جیب سے ترک ڈھال کی طرف بھیجا

قینیطرہ کے جنوبی دیہی علاقوں سے شامی شہریوں کو شمال منتقل کرنے کے لئے بسوں کو دیکھا جا سکتا ہے (حوران نیوز)

TT

گزشتہ روز روسی افواج نے ملک کے جنوب میں واقع قنیطرہ کے دیہی علاقوں سے شمال شام میں درع فرات کہلانے والے ترکی کے زیر اقتدار علاقوں کی طرف 150 شامی باشندوں کی منتقل کیا ہے۔

سن 2018 کے وسط میں امریکہ، روس اور اردن کی سرپرستی میں حزب اختلاف کے دھڑوں اور حکومتی افواج کے مابین جنوبی شام میں تصفیہ کے معاہدے پر دستخط کے بعد یہ پہلی نقل مکانی ہے۔

گزشتہ روز شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ 3 بسیں قنیطرہ گورنریٹ کے وسطی دیہی علاقے میں واقع ام باطنہ نامی قصبے میں داخل ہوئیں ہیں تاکہ 30 افراد کو ان کے کنبے کے ساتھ شمالی شام کی طرف منتقل کیا جاسکے۔(۔۔۔)

جمعہ 09 شوال المعظم 1442 ہجرى – 21 مئی 2021ء شماره نمبر [15515]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]