الشرق الاوسط کے ساتھ بری کی گفتگو: حکومت بنانے کے سوا کوئی چارۂ کار نہیں ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2992786/%D8%A7%D9%84%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%88%D8%B3%D8%B7-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%A8%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%88%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DA%86%D8%A7%D8%B1%DB%82-%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92
الشرق الاوسط کے ساتھ بری کی گفتگو: حکومت بنانے کے سوا کوئی چارۂ کار نہیں ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
الشرق الاوسط کے ساتھ بری کی گفتگو: حکومت بنانے کے سوا کوئی چارۂ کار نہیں ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے حکومت کی تشکیل میں تیزی لانے کی اہمیت پر زور دیا ہے کیونکہ انہوں نے الشرق الاوسط کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر غلبہ پانے والے اس سیاسی ماحول سے چھٹکارا صرف کل سے پہلے حکومت کی تشکیل کرنے میں ہے اور اس سے چھٹکارا حکومت کی تشکیل میں تاخیر کے بارے میں صدر جمہوریہ کے پیغام سنانے کے لئے آج مقررہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے ذریعہ نہیں ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ جس بحران میں ہم پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنے کے لئے ملاقات کی ضرورت پر میں قائم تھا اور اب بھی قائم ہوں۔
بری نے ملک کو اس تباہی سے بچانے کے لئے تمام تر کوششوں کو متحد کئے جانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا ہے اور اگر ہم نے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر کھلے دل اور نرمی کے ساتھ تشکیلاتی مشاورت کو دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ حکومت کو تشکیل دینے کو ترجیح نہ دیا تو اس کی وجہ سے اور بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]