الراعی نے حریری سے اپ ڈیٹ لائن اپ تشکیل دینے کا کیا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2996101/%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%A7%D8%B9%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%BE-%DA%88%DB%8C%D9%B9-%D9%84%D8%A7%D8%A6%D9%86-%D8%A7%D9%BE-%D8%AA%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D9%84-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
الراعی نے حریری سے اپ ڈیٹ لائن اپ تشکیل دینے کا کیا مطالبہ
کل اتوار کے روز الراعی کو ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
الراعی نے حریری سے اپ ڈیٹ لائن اپ تشکیل دینے کا کیا مطالبہ
کل اتوار کے روز الراعی کو ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
مارونائٹ پیٹریاچ بیچارہ الراعی نے لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہل کرتے ہوئے جلد از جلد کے صدر جمہوریہ مائکل عون کے سامنے ایک جدید ترین حکومت تشکیل کرکے پیش کریں اور ان کے ساتھ اس کے ڈھانچے، پورٹ فولیوز اور ناموں سے متعلق اس طرح اتفاق کریں کہ حکومت غیر متعصبانہ ماہرین کی ہو جس پر کسی پارٹی کا غلبہ نہیں ہو۔ الراعی نے اتوار کے خطبہ (کل) میں عون کے پیغام پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے زیر اہتمام اجلاس کے بارے میں بات کی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ جو فیصلہ کیا گیا ہے اس میں جلد سے جلد حکومت کی تشکیل پر زور دیا گیا ہے کیونکہ لبنان اور اہل لبنان کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اس میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی ہے اور کسی ایسی گفتگو سے پرہیز کرنا ہے جس سے اعتماد کو نقصان پہنچے، اس عمل میں رکاوٹ پیدا ہو اور قومی مفاد کو نقصان پہنچے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)