بلنکن نے غزہ کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی نقل وحرکت کا کیا آغاز

کل عباس اور بلنکن کو رام اللہ میں ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
کل عباس اور بلنکن کو رام اللہ میں ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

بلنکن نے غزہ کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی نقل وحرکت کا کیا آغاز

کل عباس اور بلنکن کو رام اللہ میں ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
کل عباس اور بلنکن کو رام اللہ میں ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز مشرق وسطی میں اپنے دورے کے آغاز کے ساتھ جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی تحرک کا عہد کیا ہے۔

بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ دوبارہ تشدد اختیار کئے بغیر بنیادی مسائل اور چیلنجوں کو دور کرنے کے لئے ماحول کا استعمال کرنا چاہئے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ان کوششوں کے لئے بین الاقوامی حمایت کو متحد کرے گا اور اس کے نتیجے میں اہم شراکتیں کرے گا اور انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ واشنگٹن اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ تحریک "حماس" تعمیر نو کی امداد کا استحصال نہ کر سکے۔

اسی دن بلنکن نے رام اللہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لئے امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے لئے کوشاں ہے جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسے 2019 میں بند کردیا تھا۔(۔۔۔)

بدھ 14 شوال المعظم 1442 ہجرى – 26 مئی 2021ء شماره نمبر [15520]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]