قاہرہ اور دوحہ اپنے درمیان مثبت ماحول کو فروغ دینے کے لئے ہوئے تیار

مصر کے صدر کو گزشتہ روز قاہرہ میں قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (مصری صدارت)

TT

کل قاہرہ اور دوحہ نے آنے والے دور میں اپنے مابین مثبت ماحول کو بڑھانے کے لئے اپنی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی کی طرف سے اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت ملی ہے۔

نائب وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ قاہرہ میں بات چیت کی ہے جبکہ سیسی نے صدارتی محل میں ان کا استقبال کیا ہے۔

گزشتہ جنوری کو مملکت سعودی عرب میں العلا بیان پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دونوں فریقین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کی تصدیق کی ہے اور مصری صدارت نے بھی سیسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کا ملک مصری اور قطری تعلقات میں حالیہ پیشرفتوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 14 شوال المعظم 1442 ہجرى – 26 مئی 2021ء شماره نمبر [15520]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]