لبنان: منی لانڈرنگ میں حزب اللہ ایسوسی ایشن کے ملوث ہونے کی تحقیقاتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2996181/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%D9%86%DB%8C-%D9%84%D8%A7%D9%86%DA%88%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%D9%88%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D8%B4%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%D8%A7%D8%AA
لبنان: منی لانڈرنگ میں حزب اللہ ایسوسی ایشن کے ملوث ہونے کی تحقیقات
لبنانی سنٹرل بینک کے گورنر ریاض سلامہ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بیروت: علی زین الدین
TT
TT
لبنان: منی لانڈرنگ میں حزب اللہ ایسوسی ایشن کے ملوث ہونے کی تحقیقات
لبنانی سنٹرل بینک کے گورنر ریاض سلامہ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بیروت کے سیاسی اور مالی حلقوں نے اس بات کی طرف توجہ مبذول کی ہے جس کی تصدیق لبنانی سنٹرل بینک کے گورنر ریاض سلامہ نے "حزب اللہ" کی تابع "القرض الحسن" ایسوسی ایشن سے متعلق "الحدث" اسٹیشن سے اپنے انٹرویو میں کی ہے کیونکہ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو لبنانی سنٹرل بینک کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے بلکہ یہ ایک ایسا معاشرتی ادارہ ہے جو وزارت داخلہ کو اطلاعات اور خبر دیتا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی بینک کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
سلامہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ایک امریکی رپورٹ اور ان متعدد افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کی بنا پر اس ایسوسی ایشن کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیق کی جائے گی جن کے پاس امریکی کھاتے ہوسکتے ہیں۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]