مسلح پریڈ کے بعد بغداد نے لیا سکون کی سانس https://urdu.aawsat.com/home/article/2996986/%D9%85%D8%B3%D9%84%D8%AD-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%DA%88-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A8%D8%BA%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%86%DB%92-%D9%84%DB%8C%D8%A7-%D8%B3%DA%A9%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D9%86%D8%B3
بدھ - جمعرات کی رات بغداد میں عراقی مسلح افواج کے حفاظتی اقدامات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بغداد: فاضل النشمی
TT
TT
مسلح پریڈ کے بعد بغداد نے لیا سکون کی سانس
بدھ - جمعرات کی رات بغداد میں عراقی مسلح افواج کے حفاظتی اقدامات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پاپولر موبلائزیشن فورسز کے ممتاز رہنما قاسم مصلح کی گرفتاری کے بعد عراقی دار الحکومت بغداد میں طوفانی رات کے بعد گزشتہ صبح راحت وآرام کی سانس اس وقت لی گئی جب سب لوگوں نے ہتھیاروں اور پٹھوں کا جائزہ لیا۔
انتظار اور احتیاط کی ایک ایسی طویل رات بسر کرنے کے بعد کل متوقع طور پر پرسکون ماحول واپس آگیا ہے جس رات فوجی قیادت کو دارالحکومت کے کچھ داخلی راستے بند کرنے اور اپنی کچھ اہم گلیوں میں فوج تعینات کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور خاص طور پر گرین زون کے قریب جہاں حکومت اور پارلیمنٹ واقع ہے اور یہ سب انسداد دہشت گردی قانون کے آرٹیکل 4 کی بنیاد پر مصلح کی گرفتاری کے بعد کچھ مسلح دھڑوں کی طرف سے ہونے والے رد عمل کے اقدام کے خوف سے کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)