سعودی عرب نے حفاظتی ٹیکے لگانے والوں کے لئے کیا تفریحی سرگرمیوں کا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2996991/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%86%DB%92-%D8%AD%D9%81%D8%A7%D8%B8%D8%AA%DB%8C-%D9%B9%DB%8C%DA%A9%DB%92-%D9%84%DA%AF%D8%A7%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D9%81%D8%B1%DB%8C%D8%AD%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%DA%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
سعودی عرب نے حفاظتی ٹیکے لگانے والوں کے لئے کیا تفریحی سرگرمیوں کا آغاز
بین الاقوامی سفر کی اجازت کے بعد سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیوں کی واپسی (اے پی)
سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے منظور کردہ طریقہ کار کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے اور اس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تقریب کے منتظمین اور زائرین دونوں کے لئے تفریحی تقاریب کے انعقاد کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بہت ضروری ہیں اور ان اقدامات میں چار اہم محور شامل ہیں: ماحولیات، حفاظت، دوری، رپورٹنگ، نگرانی ، آگاہی اور عمل درآمد۔
ان کاروائیوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ تفریحی سرگرمیاں صرف ان افراد کے لئے ہیں جنھیں "توکلنا" ایپلیکیشن میں حالت کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگے ہیں اور کھلی جگہوں پر منعقدہ تفریحی پروگراموں میں شرکت کے لئے 40 فیصد کی شرح بھی مقرر کی گئی ہے اور ساتھ ہی معاشرتی دوری، ماسک پہننے اور ایونٹ کے مختلف مقامات پر جراثیم کش افراد کی فراہمی جیسے احتیاطی تدابیر پر زور بھی دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ویب سائٹوں ہی کے ذریعہ ٹکٹ کی فروخت ہوگی اور داخلے کے لئے وقت بھی متعین ہوں گے اور اندر جانے کے لئے الگ گیٹ اور باہر نکلنے کے لئے الگ گیٹ ہوگا۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]