"نہضہ ڈیم" تنازعہ پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے خطے میں فیلٹ مین کی آمد

جیفری فیلٹ مین (رائٹرز)
جیفری فیلٹ مین (رائٹرز)
TT

"نہضہ ڈیم" تنازعہ پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے خطے میں فیلٹ مین کی آمد

جیفری فیلٹ مین (رائٹرز)
جیفری فیلٹ مین (رائٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن افریقہ کے اپنے خصوصی ایلچی جیفری فیلٹ مین کو اگلے ہفتے اس خطہ کی طرف ایتھوپیا، سوڈان اور مصر کے رہنماؤں سے مشورے کرنے، خطے میں تنازعات کے حل کے لئے سفارتی کوششیں شروع کرنے اور اس تنازعہ کو حل کرنے کے اقدامات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کو ایک رپورٹ پیش کرنے کے مقصد سے بھیجنے والے ہیں۔

امریکی صدر کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایتھوپیا کے ذریعہ جولائی اور اگست کے مہینوں کے دوران "نہضہ ڈیم" کے پیچھے موجود ذخائر کو بھرنے کے لئے دوسرے مرحلے کے اقدامات پر زور دینے خدشات اور انتباہات بڑھتے جارہے ہیں اور اس نے اس سلسلہ میں مصریوں اور سوڈانیوں کے تمام انتباہات کو پیلوں تلے کچل کر رکھ دیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 16 شوال المعظم 1442 ہجرى – 28 مئی 2021ء شماره نمبر [15522]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]