غزہ میں مصر کی طرف سے مصالحت اور تعمیر نو پر زور

غزہ پٹی میں حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کو گزشتہ روز مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی ای)
غزہ پٹی میں حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کو گزشتہ روز مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی ای)
TT

گزشتہ روز یہ اطلاع ملی ہے کہ مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل نے غزہ پٹی میں اپنے دورے کے دوران مصالحت اور تعمیر نو پر زور دیا ہے جبکہ غزہ میں باخبر ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ تحریک حماس کی قیادت نے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کرنے اور بہت جلد اسے آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی آمادگی کی انہیں یقین دہانی کرائی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اسرائیل بھی واقعتا اس سلسلہ میں تیار ہو اور شرط یہ بھی ہے کہ اس کا تعلق تعمیر نو کی فائل کے علاوہ کسی اور فائل سے نہ ہو۔

کامل نے غزہ پٹی میں حماس" کے سربراہ یحییٰ سنوار اور تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے پھر انہوں نے ایک توسیعی میٹنگ کی جس میں فلسطینی دھڑوں کے نمائندے شامل تھے اور انہوں نے پٹی میں بحران کے حل پیش کیے۔(۔۔۔)

منگل 20 شوال المعظم 1442 ہجرى – 01 جون 2021ء شماره نمبر [15526]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]