یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتھس نے کل صنعاء میں یمن میں اپنے امن منصوبے کی کامیابی کے سلسلہ میں امید کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے ڈیڑھ سال قبل اپنی کوششوں کی ناکامی کے سلسلہ میں مایوسی کی طرف بھی اشارہ کیا ہے اور گریفتھس نے یمنی جماعتوں سے مراعات دینے کا مطالبہ کیا ہے اور مارب گورنریٹ پر حملہ روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
صنعا کے اپنے دورے اور حوثی گروپ کے رہنما عبد الملک الحوثی سے ان کی ملاقات کے اختتام پر گریفتھس نے کہا ہے کہ ان کا یہ منصوبہ سب سے پہلے اس بات پر قائم ہے کہ یمنیوں کو ایندھن سمیت خوراک اور بنیادی اشیا کے حصول سے روکنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے تاکہ شہری ان چیزوں کا استعمال کر سکیں۔
اسی طرح گریفتھس نے انسانی صورتحال کی خرابی کو کم کرنے، لوگوں اور سامان کی آزادانہ نقل وحرکت کے لئے راہیں کھولنے اور لاکھوں یمنیوں کو معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے ملک گیر جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 20 شوال المعظم 1442 ہجرى – 01 جون 2021ء شماره نمبر [15526]