سرکاری فارمولے پر بری اور حریری کے مابین ہوا ایک معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3009586/%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%85%D9%88%D9%84%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81
سرکاری فارمولے پر بری اور حریری کے مابین ہوا ایک معاہدہ
نامزد وزیر اعظم سعد حریری کو گزشتہ روز "مستقبل" بلاک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دالاتی اور نہرا)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
سرکاری فارمولے پر بری اور حریری کے مابین ہوا ایک معاہدہ
نامزد وزیر اعظم سعد حریری کو گزشتہ روز "مستقبل" بلاک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دالاتی اور نہرا)
لبنان کے ایک سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے سیاسی معاون رکن پارلیمنٹ علی حسن خلیل اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے سیاسی معاون حسین خلیل کو حکومتی بحران سے متعلق جبران باسیل کے موقف کو نرم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے گیا ہے اور یہ فیصلہ بری اور نامزد وزیر اعظم سعد حریری کے مابین ہونے والی اس ملاقات کے بعد ہوا ہے جس میں مطلق مثبت موقف دیکھنے کو ملا ہے اور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب دونوں نے ان نقصانات پر قابو پانے کے لئے جن کی وجہ سے اب بھی حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ہو رہی ہے ایک ہی انداز میں سوچنا شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بری اور حریری متوازن اور منصفانہ انداز میں فرقوں کے مابین وزارتی محکموں کو تقسیم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں بشرطیکہ حکومت 24 وزراء پر مشتمل ہو۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]