میکرون نے لیبیا کی صورتحال کے لئے روڈ میپ کیا تیار

میکرون کو پرسو روز پیرس کے صدارتی محل کے دروازے پر دبیبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
میکرون کو پرسو روز پیرس کے صدارتی محل کے دروازے پر دبیبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

لیبیائی حکومت کی قومی وحدت کے وزیر اعظم عبد الحمید دببیبہ کے ساتھ پرسو شام فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا بیان ہر سطح پر آنے والے ہفتوں اور مہینوں کے لئے لیبیا کے روڈ میپ کی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔

میکرون نے کہا کہ لیبیا چار شعبوں میں فرانس کی حمایت پر بھروسہ کرسکتا ہے: سلامتی، سیاسی، معاشی اور صحت سے متعلق شعبے ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیبیا کے لئے بہت بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہاں بسنے والے خودمختاری، خوشحالی اور استحکام کے ساتھ زندگی گزاریں اور اس کے لئے میکرون کے مطابق تمام غیر ملکی مداخلت کا خاتمہ، لیبیا کے علاقے سے تمام غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کی روانگی، ایک متحدہ فوج کی تعمیر جو لیبیا کے تمام علاقوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کے قابل ہو اور ان ملیشیاؤں سے ہتھیار لینے کی ضرورت ہے جس کو انہوں نے لیبیا کے ریاست کے فریم ورک میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کے علاوہ لیبیا کی تمام اراضی اور سمندری سرحدوں کو کنٹرول کرنا بھی شامل ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 22 شوال المعظم 1442 ہجرى – 03 جون 2021ء شماره نمبر [15528]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]