دھرنا ختم کرنے کی برسی کے موقع پر سوڈان میں ناراض مارچ کیا گیا

دھرنے کے قتل عام کے واقعات کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے خرطوم کی سڑکوں پر مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

گزشتہ روز (جمعرات) خرطوم میں مشتعل احتجاجی جلوس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ہزاروں افراد نے دھرنے کے قتل عام کی دوسری برسی کی یاد میں شرکت کی ہے اور مظاہرین مختلف جگہوں میں نکلے ہیں جیسے کہ وزرا کونسل کے سامنے اور پبلک پراسیکیوشن کی عمارت کے قریب جمع ہوئے ہیں اور دو سال قبل 3 جون کو دھرنے کو ختم کرنے کے دوران پر امن مظاہرین کے قاتلوں کے خلاف انصاف اور انتقام لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ دیگر مظاہرین نے عبوری حکومت کا تختہ الٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سابقہ ​​عبوری فوجی کونسل نے وسطی خرطوم میں اپنی قیادت کے سامنے مشہور دھرنے کو 3 جون 2019 کو منتشر کرنے کے لئے حد سے زیادہ تشدد کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں دسیوں لوگ ہلاک اور سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے تھے اور جبرا غائب کرنے اور عصمت دری کے واقعات کی بھی اطلاع ملی ہے اور کچھ مظاہرین کو پتھر باندھ کر دریائے نیل میں بھی پھینکا گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 23 شوال المعظم 1442 ہجرى – 04 جون 2021ء شماره نمبر [15529]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]