گزشتہ روز امریکی محکمۂ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے لئے خصوصی مندوب ٹم لینڈرنگ 10 روز بعد خلیج عرب کے اپنے چھٹے سفر سے واپس آئے ہیں جس کے دوران انہوں نے ریاض، مسقط، ابو ظہبی سمیت خطے کے شہروں اور دارالحکومتوں کا دورہ کیا ہے اور اس دوران انہوں نے متعدد یمنی اور خلیجی عہدیداروں کے علاوہ یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھس سے بھی ملاقات کی ہے اور بیان میں حوثی گروپ کی طرف سے یمن میں مسلسل کشیدگی اور لڑائی جاری رکھنے کی حالت کی مذمت کی گئی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ان کی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یمن میں سات سالوں کے دوران اس تنازعہ کے تسلسل کے لئے انھیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور انہوں نے ہی سیاسی عمل میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 24 شوال المعظم 1442 ہجرى – 05 جون 2021ء شماره نمبر [15530]