واشنگٹن نے یمن کی جنگ کے لئے حوثیوں کو بڑا ذمہ دار قرار دیا ہے

یمن کے لئے امریکی خصوصی ایلچی کو مارب کے گورنر سلطان العرادہ سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (امریکی محکمۂ خارجہ)

TT

یمن میں جنگ بندی نہ ہونے اور مارب میں لڑائی اور تنازعات کے تسلسل کے لئے امریکہ نے حوثیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور ساتھ ہی اس نے یمنی باشندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن کے حصول کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔

گزشتہ روز امریکی محکمۂ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے لئے خصوصی مندوب ٹم لینڈرنگ 10 روز بعد خلیج عرب کے اپنے چھٹے سفر سے واپس آئے ہیں جس کے دوران انہوں نے ریاض، مسقط، ابو ظہبی سمیت خطے کے شہروں اور دارالحکومتوں کا دورہ کیا ہے اور اس دوران انہوں نے متعدد یمنی اور خلیجی عہدیداروں کے علاوہ یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھس سے بھی ملاقات کی ہے اور بیان میں حوثی گروپ کی طرف سے یمن میں مسلسل کشیدگی اور لڑائی جاری رکھنے کی حالت کی مذمت کی گئی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ان کی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یمن میں سات سالوں کے دوران اس تنازعہ کے تسلسل کے لئے انھیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور انہوں نے ہی سیاسی عمل میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 24 شوال المعظم 1442 ہجرى – 05 جون 2021ء شماره نمبر [15530]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]