پارلیمنٹ ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں بلنکن نے کہا کہ ہم صرف سنجیدگی کے ساتھ مسلسل جنگ بندی کی تاکید کے لئے کام نہیں کررہے ہیں بلکہ غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہت کوشش کر رہے ہیں اور ان کا بہ بھی کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اگر ہم تھوڑی امید اور تھوڑا سا زیادہ اعتماد پیدا کرسکیں تو دو ریاستوں کے حل میں دوبارہ مشغول ہونے کے لئے حالات مناسب ہوسکتے ہیں۔
دریں اثنا آبادکاروں کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں ان کے اشتعال انگیز مارچ کو منسوخ کرنے کے سلسلہ میں اسرائیلی پولیس کی درخواست کو قبول کرلینے کے بعد حکومت کے اٹارنی جنرل اویچائی منڈلبلٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے شیخ جراح علاقہ میں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے انخلاء کرنے کی فائل کے بارے میں کوئی سپریم کورٹ میں سفارش پیش نہیں کریں گے۔(۔۔۔)
منگل 27 شوال المعظم 1442 ہجرى – 08 جون 2021ء شماره نمبر [15533]