لیبیا کے وزیر اعظم عبد الحمید دبیبہ اور صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی سے ملاقات کے دوران ترک وزیر دفاع خلوصی آكار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک لیبیا کے فوجی میدان میں خود کفالت کی سطح تک پہنچنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور انہوں نے ترکی کو لیبیا میں غیر ملکی طاقت سمجھنے سے انکار کرتے ہوئے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس کا مقصد اس ملک کے اتحاد اور اس میں امن واستحکام کے قیام کو یقینی بنانا ہے اور یہ بھی بتایا کہ اس ملک میں مسئلہ ریٹائرڈ میجر جنرل فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر ہیں جو ملک کے مشرق میں نیشنل آرمی کے کمانڈر ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 03 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 13 جون 2021ء شماره نمبر [15538]