حریری: بری اور میں ایک ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3026426/%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DB%81%DB%8C%DA%BA
عون اور حریری کو پچھلے مارچ کے دوران بعبدا پیلس میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
بیروت: محمد شقير
TT
TT
حریری: بری اور میں ایک ہیں
عون اور حریری کو پچھلے مارچ کے دوران بعبدا پیلس میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
لبنان کی حکومت تشکیل دینے کے ذمہدار وزیر اعظم سعد حریری نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ تمام اختیارات ٹیبل پر موجود ہیں اور وہ کوئی بھی اختیار کا انتخاب کرنے میں تنہا نہیں ہوں گے، خواہ وہ اپنے مشن میں رہیں جو پارلیمنٹ سے ماخوذ ہے یا پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، اسلامی شریعت کونسل اور حکومت کے سربراہان کی طرف رجوع کئے بغیر حکومت تشکیل کرنے سے معذرت کر لیں اور انہوں نے بری کے اس اقدام پر عمل پیرا ہونے کے بارے میں دوبارہ کہا ہے جو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے آگے پیش کیے گئے بچاؤ اقدام کی روح سے ماخوذ ہے اور اسی کے ذریعہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر نجات کی طرف لے جایا جا سکتا ہے۔
کل شرعی کونسل کے باقاعدہ اجلاس میں حصہ لینے والے حریری نے بری کے ساتھ اپنے تعلقات کو تکمیلی بتایا ہے اور کہا ہے کہ سعد حریری کا مطلب نبیہ بری اور نبیہ بری کا مطلب سعد حریری ہے اور مسئلہ ان لوگوں میں ہے جو ایسی رکاوٹیں کھڑا کررہے ہیں جن سے حکومت کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]