قاہرہ نے ادیس ابابا کے خلاف فیصلہ کن ردعمل کا کیا اشارہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3027646/%D9%82%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%AF%DB%8C%D8%B3-%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84%DB%81-%DA%A9%D9%86-%D8%B1%D8%AF%D8%B9%D9%85%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%B1%DB%81
قاہرہ نے ادیس ابابا کے خلاف فیصلہ کن ردعمل کا کیا اشارہ
اگلے جولائی میں دوسرے بھرنے والے مرحلے سے پہلے "نہضہ ڈیم" کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایک طرف مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے توقع کی ہے کہ ایتھوپیا "نہضہ ڈیم" کی دوسری بھرنے کے عمل پر عمل درآمد کرے گا اور دوسری طرف انہوں نے اسی وقت اس بات پر بھی زور دیا کہ قاہرہ اور خرطوم اپنے پانی کے مفادات کے تحفظ کے لئے سیاسی اور فیصلہ کن کسی بھی یکطرفہ اقدام کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ خط پیش کیا ہے جس میں ایتھوپیا نے دریائے نیل کے مرکزی راستہ پر قائم ڈیم کو بھرنے اور چلانے کے قواعد وضوابط کو منظم کرنے کے معاہدے پر اتفاق کرنے سے قبل ادیس ابابا کی طرف سے ڈیم کو دوسری مرتبہ بھرنے کے یکطرفہ فیصلہ کی شکایت کی ہے اور اس سلسلہ میں اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے جبکہ عرب لیگ ممالک کی کونسل اپنے وزرائے خارجہ کی سطح پر کل دوحہ میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ اس مسئلہ میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)