حریری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری عون کے حوالہ کرنے کے بارے میں غور وفکر کررہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3031826/%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%AA%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D9%84-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B9%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%BA%D9%88%D8%B1-%D9%88%D9%81%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D8%B1%DB%81%DB%92
حریری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری عون کے حوالہ کرنے کے بارے میں غور وفکر کررہے ہیں
حریری کو سابق وزرائے اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
حریری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری عون کے حوالہ کرنے کے بارے میں غور وفکر کررہے ہیں
حریری کو سابق وزرائے اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
لبنانی سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ نامزد وزیر اعظم سعد حریری حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری صدر مائکل عون کے حوالہ ان کے ایک آپشن کے طور پر پیش کرنے کے بارے میں غور وفکر کررہے ہیں جبکہ ماروانائٹ پیٹریاچ بیچارہ الراعی نے کہا ہے کہ حل دستیاب ہیں لیکن کچھ لوگ ہیں جو ملک کو بند کرنے اور اس کی چابیاں حاصل کرنے کے لئے حل کو نافذ کئے جانے کے راستہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
اسی ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ حریری کے پاس کم از کم معافی کے سوا اور بھی اختیارات ہیں اور وہ انھیں گوشہ میں ڈالنے کے سلسلہ میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اور وہ ضد یا ہٹ دھرمی کے ساتھ ان اختیارات کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں اور یہ جان لینا چاہئے کہ نامزد وزیر اعظم نے اپنی تمام تر قربانیاں دی جن کو اس سیاسی رحجان نے مسترد کردیا جو رکن پارلیمنٹ جبران باسیل سے وابستہ ہیں اور جبران باسیل وہ ہیں جنہوں نے صدارتی محل کے ایک پر کو ایک صورتحال والے کمرے میں تبدیل کردیا ہے جہاں وہ عون کی طرف سے حریری کی وزارت عظمیٰ میں واپسی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ حال ہی میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)