عون نے حکومتی بحران کے حل کے لئے بری کی کوششوں کو بنایا تنقید کا نشانہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3034521/%D8%B9%D9%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%D9%86%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81
عون نے حکومتی بحران کے حل کے لئے بری کی کوششوں کو بنایا تنقید کا نشانہ
نامزد وزیر اعظم سعد حریری کو گزشتہ روز پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر ایلی فرزلی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الوطنیہ)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
عون نے حکومتی بحران کے حل کے لئے بری کی کوششوں کو بنایا تنقید کا نشانہ
نامزد وزیر اعظم سعد حریری کو گزشتہ روز پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر ایلی فرزلی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الوطنیہ)
لبنان کے سیاسی حلقہ کو صدر مائکل عون کی طرف سے بڑھتی ہوئی کشیدگی سے حیرت ہوئی ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بری کو نشانہ بنایا ہے اگرچہ انہوں نے ان کا نام نہیں لیا ہے اور یہ اس اقدام کے پس منظر میں ہوا ہے جو انہوں نے حکومتی بحران سے نکلنے کے لئے شروع کیا تھا اور عون اپنے حملہ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ اس اقدام میں جان بوجھ کر یا انجانے میں اس دستوری میکنزم سے غفلت برتی گئی ہے جس کی پیروی حکومت کی تشکیل میں لازم ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ عون کی کشیدگی کی وجہ سے مذاکرات کا فائدہ صفر ہوگا۔
ایک پارلیمانی ذمہ دار نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ بری پر عون کی طرف سے ہونے والا یہ اچانک حملہ اس وقت ہوا ہے جب حزب اللہ کی قیادت کو آزاد قومی موومنٹ کے صدر رکن پارلیمنٹ جبران باسیل کی طرف سے بری کے اقدام کے مرکزی عناوین سے انکار کے نوٹیفکیشن ملے ہیں کہ انہوں نے بیری کے اقدام کی سرخی کو مسترد کردیا خواہ فریقوں کے مابین وزارتی محکمے کو انصاف کے ساتھ تقسیم کیا جائے اور دونوں مسیحی وزراء کے لئے معاملہ کو حل کیا جائے اور اس کے علاوہ حکومت کو اعتماد نہ دینے کے سلسلہ میں اصرار بھی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)