خلیجی ریاستوں نے تہران کے طرز عمل کے سلسلہ میں اپنائی سختی

خلیجی وزرائے خارجہ کو گزشتہ روز ریاض میں اپنے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)

TT

گزشتہ روز خلیج تعاون کونسل نے عالمی برادری سے حوثی دہشت گردی کی کارروائیوں اور ان کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح اس نے عراق، یمن، شام اور دیگر علاقوں میں ایران کی طرف سے فرقہ وارانہ ملیشیاؤں کی مسلسل حمایت کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے رویے پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

گزشتہ روز ریاض میں جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں منعقدہ اپنے 148ویں وزارتی اجلاس کے دوران جی سی سی ریاستوں نے خطے میں جوہری معاہدے اور ایران کی عدم استحکام کو ختم کرنے والی سرگرمیوں کو الگ کرنے اور اس کے میزائل پروگرام کے خطرے کے درمیان فرق کرنے پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 07 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 17 جون 2021ء شماره نمبر [15542]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]