شام کی چھوٹی چھوٹی افہام وتفہیم سے ایران پر قابض ہونے کا راستہ ہموار ہوگا

گزشتہ روز جنیوا میں ملاقات سے قبل صدر جو بائیڈن اور صدر ولادیمیر پوتن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے اف پی)
گزشتہ روز جنیوا میں ملاقات سے قبل صدر جو بائیڈن اور صدر ولادیمیر پوتن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے اف پی)
TT

گزشتہ روز صدر جو بائیڈن اور صدر ولادیمیر پوتن کے سربراہی اجلاس کے نتیجے میں شام میں چھوٹی چھوٹی افہام وتفہیم ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بعد میں ایرانی موجودگی کو کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

ایک مغربی سفارت کار نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیال کا اظہار کیا ہے کہ وہ ریڈ لائن کے سامنے ہیں جسے پوتن اور بائیڈن متنازعہ فائلوں میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایران کی جوہری فائل، شام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر فائلوں میں بھی تعاون کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی توقع کی ہے کہ جنیوا اجلاس میں ویانا میں روس اور امریکہ کے درمیان متعدد فائلوں پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے ہونے والی اس بات چیت کی تسلسل کے لئے گرین لائٹ دی جائے گی جسے گزشتہ جولائی میں روک دیا گیا تھا اور وہ فائلیں مندرجہ ذیل ہیں: پہلا: تنازعہ کو روکنے کے لئے فرات کے مشرق میں فوجی انتظامات کا تسلسل، مشرقی شام اور بادیہ میں شدت پسندوں کا مقابلہ کرنا، ماسکو کی طرف سے دمشق کے لئے ادائیگی اور واشنگٹن کی طرف سے شامی ڈیموکریٹک فورسز کو بات چیت میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ دوسرا: حکومت کی جانب سے اس اس تنظیم کے مراعات کی بحالی کے بدلے 2013 میں روس اور امریکہ کے مابین ہونے والے معاہدہ کے تحت کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے سوالات کے جوابات کے لئے دمشق کو راضی کرنا ہے۔ تیسرا: سرحد کے ذریعہ امداد سے متعلق اس بین الاقوامی قرارداد پر عمل درآمد کی توسیع کے لئے ایک گراؤنڈ فراہم کرنا ہے جو اگلے ماہ کی 11 تاریخ کو ختم ہوجائے گا۔(۔۔۔)

جمعرات 07 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 17 جون 2021ء شماره نمبر [15542]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]