امریکی ایوان نمائندگان نے عراق جنگ کی اجازت کو کیا مسترد

امریکی ایوان نمائندگان نے عراق جنگ کی اجازت کو کیا مسترد
TT

امریکی ایوان نمائندگان نے عراق جنگ کی اجازت کو کیا مسترد

امریکی ایوان نمائندگان نے عراق جنگ کی اجازت کو کیا مسترد
گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان نے عراق میں اس جنگی اجازت نامہ کو منسوخ کردیا ہے جسے کانگریس نے 2002 میں منظوری دی تھی اور اس بل کو اپوزیشن کے 161 ممبران کے اختلاف کے ساتھ 268 ممبران کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

اس ووٹنگ کے بعد فائل سینیٹ میں جائے گی ، جہاں وہاں کی ڈیموکریٹک اکثریت کے رہنما چک شمر نے اس سال اس سلسلہ میں ووٹ ڈالے جانے کا وعدہ کیا تھا۔

ڈیموکریٹس سینیٹ میں مینڈیٹ کو منسوخ کرنے کے لئے سرگرم انداز میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے ان کی کوششوں کی حمایت کی ہے کہ امریکہ کے پاس جاری فوجی سرگرمیاں نہیں ہیں جو بنیادی طور پر 2002 کے منصوبے پر مبنی ہوں اور اس مینڈیٹ کو منسوخ کرنے سے موجودہ فوجی کارروائیوں پر بہت کم اثر پڑے گا۔(۔۔۔)

جمعہ 08 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 18 جون 2021ء شماره نمبر [15543]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]