افریقہ میں بگڑتے ہوئے وبائی امراض کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش

جوہانسبرگ کے مضافات میں بزرگوں کو "کورونا" وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ایک مہم کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

گزشتہ روز عالمی ادارۂ صحت نے افریقہ میں وبائی امراض کی صورتحال خراب ہونے پر انتباہ کرتے ہوئے غریب ممالک میں ویکسین تقسیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے دوبارہ اپنا مطالبہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریسوس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افریقہ میں گزشتہ ہفتے میں (کوویڈ ۔19) کے معاملات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اموات میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہیں صورتحال مزید خراب ہو جانے کی توقع ہے۔

مبصرین کا اندازہ ہے کہ نگرانی اور جانچ کی اہلیت کی کمی کی وجہ سے اصل متاثرین کی تعداد سرکاری طور پر گردش کرنے والے اعداد وشمار سے دگنی ہوسکتی ہے او گیبریسوس نے کہا کہ غریب ممالک کو ویکسین کا عطیہ دینا ایک درمیانی مدت کا حل ہے تاکہ اگلے ستمبر تک دس فیصد آبادی تک ویکسین پہنچانے کم سے کم پہلا ٹارگیٹ پورا کیا جا سکے۔(۔۔۔)

ہفتہ 09 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 19 جون 2021ء شماره نمبر [15544]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]