ایک طرف "سیزر ایکٹ" اپنے دوسرے سال میں داخل ہو چکا ہے تو دوسری طرف شام کے تئیں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسی کے بارے میں شک کرنے والے افراد کی تنقید اس لئے بڑھ گئی ہے کیونکہ اس وقت تک اس قانون سے متعلق کوئی پابندیاں عائد نہیں کی گئیں ہیں اور اسی وقت امریکی خزانے نے شامی حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چھوٹ جاری کی ہے جس میں اس حکومت سے وابستہ دو شامی کمپنیاں یعنی (لیٹیا) اور (پولی میڈکس) شامل ہیں۔
اسی طرح امریکی وزیر خزانہ نے بھی شام سے براہ راست یا بالواسطہ وائرس کی روک تھام، تشخیص یا علاج سے متعلق خدمات میں برآمد، دوبارہ برآمد، فروخت یا درآمد سے متعلق سرگرمیوں میں مشغول ہونے کو سبز روشنی دے دی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 09 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 19 جون 2021ء شماره نمبر [15544]