واشنگٹن نے سیزر ایکٹ کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی شام کو دی کچھ مراعاتیں

واشنگٹن نے سیزر ایکٹ کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی شام کو دی کچھ مراعاتیں
TT

واشنگٹن نے سیزر ایکٹ کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی شام کو دی کچھ مراعاتیں

واشنگٹن نے سیزر ایکٹ کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی شام کو دی کچھ مراعاتیں
صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ شام کے بحران (دوسرے موضوعات کے ساتھ) پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور تصویر میں (بائیں سے) روسی چیف آف اسٹاف والری گیریسموف، اقوام متحدہ میں روسی سفیر اناطولی انتونوف اور شام کے لئے روس کے خصوصی ایلچی الیگزنڈر لاورنتیف کو روس اور امریکہ کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر پوتن کی پریس کانفرنس سے قبل دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

ایک طرف "سیزر ایکٹ" اپنے دوسرے سال میں داخل ہو چکا ہے تو دوسری طرف شام کے تئیں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسی کے بارے میں شک کرنے والے افراد کی تنقید اس لئے بڑھ گئی ہے کیونکہ اس وقت تک اس قانون سے متعلق کوئی پابندیاں عائد نہیں کی گئیں ہیں اور اسی وقت امریکی خزانے نے شامی حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چھوٹ جاری کی ہے جس میں اس حکومت سے وابستہ دو شامی کمپنیاں یعنی (لیٹیا) اور (پولی میڈکس) شامل ہیں۔

اسی طرح امریکی وزیر خزانہ نے بھی شام سے براہ راست یا بالواسطہ وائرس کی روک تھام، تشخیص یا علاج سے متعلق خدمات میں برآمد، دوبارہ برآمد، فروخت یا درآمد سے متعلق سرگرمیوں میں مشغول ہونے کو سبز روشنی دے دی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 09 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 19 جون 2021ء شماره نمبر [15544]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]