"کورونا" اور انفلوئنزا کے خلاف ڈبل ویکسین

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

بڑي دوا ساز کمپنیوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ "کورونا" اور "انفلوئنزا" وائرس کے خلاف معیاری ویکسین تیار کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں اور ان میں سے کچھ ویکسن کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے تک پہنچ گئی ہیں تاکہ سرکاری صحت کے حکام سے ان کے استعمال کی منظوری کی درخواست کی تیاری کی جا سکے۔

امریکی کمپنی نوووایکس نے اعلان کیا ہے کہ 30،000 رضاکاروں پر کئے گئے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج میں نئی ویکسین کی 90 فیصد تاثیر ظاہر ہوئی ہے اور توقع ہے کہ یورپی یونین اور ریاستہائے متحدہ میں صحت کے حکام اس سال کے موسم گرما کے اختتام تک اس کے استعمال کی منظوری دے دیں گے۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ اس ویکسین کی معیاری خوراک میں مختلف جینیاتی مواد سے مصنوعی طور پر ڈی این اے تیار کرکے ویکسین تیار کرنے کی روایتی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ یہ کئی دہائیوں سے کامیاب اور ثابت تکنیک ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ دونوں خوراکوں کے ملاپ سے (کوویڈ - 19) کے خلاف پیدا ہونے والی قوت مدافعت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اینٹی باڈیز طویل عرصے تک اعلی سطح پر رہے گی۔(۔۔۔)

پیر 11 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 21 جون 2021ء شماره نمبر [15546]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]