ایران نے جوہری گیند کو امریکہ کے میدان میں پھینک دیا ہے

ایران کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے کو گزشتہ روز ویانا میں جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لئے یورپی یونین کے مندوب اور مذاکرات کے کوآرڈینیٹر سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

ایران نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے گیند کو امریکہ کے میدان میں پھینک دیا ہے جبکہ دونوں فریقوں اور عالمی طاقتوں کے درمیان مشاورت کے مقصد سے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کو اختلافات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ ایک نئے معاہدہ کی کیفیت کے سلسلہ میں ان اختلافات پر قابو پانا ضروری ہے۔

روئٹرز کے مطابق ایران کے چیف مذاکرات کار عباس عراقجی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ خلا کو ختم کرنے کے لئے ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جو بنیادی طور پر دوسرے فریق (واشنگٹن) کو لینا چاہئے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم کسی معاہدے کے قریب سے قریب تر ہیں لیکن ہمارے اور معاہدے کے مابین ایک ایسا خلا ابھی باقی ہے جسے پورا کرنا آسان کام نہیں ہے۔

ویانا مذاکرات میں ہم آہنگی کرنے والے یوروپی یونین کے مندوب اینریک مورا نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ہم نے اس ہفتے چھٹے دور میں پیشرفت کی ہے۔(۔۔۔)

پیر 11 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 21 جون 2021ء شماره نمبر [15546]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]