حفتر نے بڑی فوج کو جنوبی شہر سبھا اور دوسری فوجوں کو جزائر کی سرحد پر واقع ایک کراسنگ پر لگا دیا ہے جو زیادہ تر غیر آباد صحرا پر مشتمل تقریبا ایک ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس میں بہت کم گزر گاہیں ہیں۔
اس اقدام کے جواب میں سفارتی اور سیکیورٹی شعبوں میں جزائر کے عہدیداروں نے دو روز قبل فیلڈ مارشل حفتر کی طرف سے دونوں ملکوں کے مابین "ایسن تِن الکوم" سرحدی علاقے کو بند کرنے اور اسے بند فوجی زون بنانے کی دھمکیوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے جہاں نقل وحرکت ممنوع ہے۔(۔۔۔)
منگل 12 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 22 جون 2021ء شماره نمبر [15547]