امریکہ شام میں اپنے اتحادیوں کو روس کی "آزمائش کرنے کے لئے تیار کر رہا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3044391/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D8%B2%D9%85%D8%A7%D8%A6%D8%B4-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92
امریکہ شام میں اپنے اتحادیوں کو روس کی "آزمائش کرنے کے لئے تیار کر رہا ہے
روس کے چیف آف اسٹاف والری گیریسموف، سفیر اناطولی انتونوف اور شام کے لئے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنستیف کو جنیوا میں صدر پوتن اور بائیڈن کی پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
امریکہ شام میں اپنے اتحادیوں کو روس کی "آزمائش کرنے کے لئے تیار کر رہا ہے
روس کے چیف آف اسٹاف والری گیریسموف، سفیر اناطولی انتونوف اور شام کے لئے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورنستیف کو جنیوا میں صدر پوتن اور بائیڈن کی پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اس ماہ کی 28 تاریخ کو روم میں بگ سیون اور عرب اور علاقائی ممالک کے 14 وزرائے خارجہ کی شرکت کے ساتھ شام سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اور یہ سرحدوں کے ذریعہ انسانی امدادات سے متعلق سلامتی کونسل میں قرارداد پر ووٹ ڈالنے کے وقت روس کے لئے امریکی امتحان کا وقت قریب ہوتے ہی امریکہ کے اتحادیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے صدر جو بائیڈن کی ٹیم کی طرف سے پہلی سیاسی کوشش ہوگی۔
شام سے متعلق اجلاس کے موقع پر 83 ممبروں کی شرکت کے ساتھ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا کیونکہ بلنکن نے وزارتی اجلاس میں دعوت ناموں کے دائرہ کو بڑھا کر اپنے ہم منصبوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور اس میں نہ صرف وہ "منی گروپ" جس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، سعودی عرب، اردن اور مصر شامل ہیں وہ شریک ہوں گے بلکہ امریکی وزیر نے فارمولہ تبدیل کر دیا ہے اور ترکی، قطر اور اقوام متحدہ کے مندوب گیئر پیڈرسن کے علاوہ "بگ سیون" اور "منی گروپ" کے وزرائے خارجہ کو بھی مدعو کیا ہے جو اپنی دونوں تجاویز کے سلسلہ میں ایک مفصل تصور پیش کریں گے: ایک طرف ماسکو اور اس کے شراکت داروں اور دوسری طرف واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے مابین ایک اقدام کے مقابلہ میں ایک اقدام کی قربت پیدا کرنی ہے اور شام کی فائل پر تبادلۂ خیال کرنے کے مقصد سے سلامتی کونسل کے مستقل ممبروں اور علاقائی کھلاڑیوں میں سے ایک بین الاقوامی - علاقائی گروپ کا قیام کرنا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)